ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ سے پولٹری فارمز کو بڑا ریلیف

لاہور ہائیکورٹ سے پولٹری فارمز کو بڑا ریلیف
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ سے پولٹری فارمز کو بڑا ریلیف ، عدالت عالیہ نے پولٹری فارمز سے چار فیصد اضافی ٹیکس وصولی روک دی ،عدالت نے وفاقی حکومت ،ایف بی آر سمیت دیگر فریقین نوٹس جاری ،کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا .

جسٹس عابد عزیز شیخ نے پولٹری فارمر کی درخواست پر سماعت کی , سیکرٹری پولٹری فارمر ایسوسی ایشن کی جانب سے ملک خرم کھوکھر اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئے, درخواست گزار وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پولٹری فارمز کو چار فیصد اضافی ٹیکس کا نفاذ کیا گیا ہے،اضافی ٹیکس سے مرغی کا گوشت مہنگا اور ہولٹری فارمز صارفین متاثر ہوں گے ، وکیل درخواست گزار نے دلائل دیتے ہوئے استدعا کی کہ عدالت پولٹری فارمز سے چار فیصد اضافی ٹیکس کا نفاذ کالعدم قرار دے ، مزید استدعا کی کہ کیس کے حتمی فیصلے تک چار فیصد اضافی ٹیکس وصولی روکنے کا حکم دیا جائے.
 
 

Ansa Awais

Content Writer