ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ، عازمین حج آج میدان عرفات میں جمع ہونگے

حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ، عازمین حج آج میدان عرفات میں جمع ہونگے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا، منیٰ میں قیام کے بعد دنیا بھر سے آئے لاکھوں عازمینِ حج میدانِ عرفات میں جمع ہوں گے۔ 

 غروبِ آفتاب کے بعد حجاج مزدلفہ روانہ ہوں گے اور رات مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے گزاریں گے۔

 وقوف عرفہ کیلئے عازمین نماز فجر کے بعد عرفات رونہ ہونگے جہاں جمعرات کو تاریخی مسجد ’مسجد نمرہ‘ میں خطبہ حج سنیں گے۔

 سعودی وزارت اسلامی امور نے میدان عرفات مسجد نمرہ میں عازمین حج کے خیر مقدم کے لیے تیاریاں مکمل کرلیں ہیں۔ 

 حجاج کو عبادت کے لیے پرسکون ماحول کی فراہمی کے لیے مسجد کے ایک لاکھ 25 ہزار مربع میٹر رقبے میں آرام دہ قالین بچھائے گئے ہیں۔

 ماحول کو ٹھنڈا رکھنے کےلیے 117 پھوار والے پنکھے نصب کیے گئے ہیں جس سے درجہ حرارت میں اوسطا 9 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہوتی ہے۔