(محمدساجد) رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی مشکلات کم ہونے کی بجائے مسلسل بڑھ رہی ہیں، دانیہ سے علیحدگی کے بعد سوشل میڈیا پر متعدد خواتین نے انہیں شادی کی آفرکیں اور ویڈیو پیغام بھی عامر لیاقت کو بھیجے، امریکہ میں چوتھی شادی پرعامر لیاقت کا اہم بیان منظرعام پرآیا۔
تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی 49 سالہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو ایک بار پھر اپنی چوتھی شادی کے بارے وضاحت دینا پڑی، پہلی، دوسری اور تیسری شادی کے ناکام ہونے پر مشکلات میں گھیرے ہوئے عامرلیاقت کی امریکہ میں چوتھی شادی کی خبر نجی ٹی وی چینل نےنشر کی، خبر کے سامنےآنے پر رکن قومی اسمبلی بھی چونک گئے اور نجی ٹی وی کو آڑے ہاتھوں لیتےخصوصی پیغام دیا۔
نصرت فتح علی کی قوالی کے چند اشعار کہے،کب تک مجھ پر تہمتیں لگاؤ گے؟کب تک جھوٹ باندھ کے مجھ پر کماؤ گے؟کب تک کبھی مجھے حادثوں میں مرواؤ گے ؟کب تک مجھے اپنوں سے بچھڑواؤ گے ؟کب تک آخر کب تک ؟ایک دن تو مر ہی جاؤں گا نا،پھر میرے بعد کس کو ستاؤ گے ؟
عامر لیاقت نے مزید لکھا کہ اتنی دشمنی، اتنی نفرت،اتنا بغض، کتنا تمہیں کما کر دیا ہے جیو والو،میں نے تو تم سے کبھی رمضان نشریات کے الگ سے پیسے تک نہیں لیے، ایک انسان ویسے ہی تم سب کا ملک چھوڑ رہا ہے اس کی غلط فہمی تھی کہ یہ اس کا بھی ملک ہے۔ سکون سے جانے تو دو اور پھر جیو۔
View this post on Instagram