دعا زہرا کے خاوند ظہیر کی والدہ کا بیان سامنے آگیا

Dua Zahra Mother in Law statement
کیپشن: Dua Zahra Mother in Law
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی پولیس نے پنجاب پولیس کے ہمراہ بڑا آپریشن کرتے ہوئے کراچی سے مبینہ اغواء ہونے والی دعا زہرا کو بہاولنگر بازیاب کرا لیا، دعا زہرا کے خاوند ظہیر کی والدہ کا بیان سامنے آگیا۔

تفصیلات کےمطابق دعا زہرا کے خاوند ظہیر کی والدہ ا کہنا ہے کہ میرے بیٹے نے دعا کو اغوا نہیں کیا، دعا زہرا خود بذریعہ ٹیکسی آئی تھی، ہم نے دعا کو کہا کہ آپ اسی ٹیکسی میں واپس چلی جائیں، دعا نے کہا کہ وہ واپس نہیں جائے گی مجھے ماردیا جائے گا۔

پولیس کے پکڑے جانے کے خوف سے یہاں پناہ لی ہوئی تھی، دعا کا عدالت میں ظہیر کے ساتھ نکاح کرایا گیا، شہباز شریف، حمزہ شہباز شریف ہمیں انصاف فراہم کرائیں۔

واضح رہے کہ پولیس نے دعا زہرہ اور شوہر کو غیر قانونی پناہ دینے والے سہولت کار کو بھی گرفتار کر لیا۔کراچی پولیس نے پنجاب پولیس کے ہمراہ مشترکہ آپریشن میں دعا زہرا کے شوہر ظہیر اور پناہ دینے والے سہولت کار کو بھی گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق دعا زھرا اور ظہیر اے وی سی سی کی کسٹڈی میں ہیں جن کو کراچی منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ سہولت کار کو پنجاب پولیس اپنے ہمراہ تفتیش کے لئے لاہور منتقل کر رہی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer