چینیوں کی حفاظت کیلئےحکومت کابڑا فیصلہ

چینیوں کی حفاظت کیلئےحکومت کابڑا فیصلہ
کیپشن: China Pak Border
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ اوروزارت داخلہ کی ہدایت پر چائنیز کی سیکیورٹی کیلیے ڈسٹرکٹ فارنر سیکیورٹی سیل قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ اوروزارت داخلہ کی ہدایت پر سی پیک، نان سی پیک اور نجی کمپنیوں میں کام کرنے والے چائنیز کی سیکیورٹی کیلیے ڈسٹرکٹ فارنر سیکیورٹی سیل قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، فیصلہ آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کی زیر صدارت اہم اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ملک اویس احمد، ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ، ایس ایس پیز اور ایس پیز نے شرکت کی،سی پیک سیکیورٹی کی طرز پر تمام ایس او پیز کا اطلاق نان سی پیک سیکیورٹی منصوبوں کے لیے بھی کیا جائے گا۔ 

اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی ڈویژن وقتاً فوقتاً سیکیورٹی انتظامات کا آڈٹ کریں گے۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈسٹرکٹ فارنرز سیکیورٹی سیل کے کام کی نگرانی کریں گے جس کی سربراہی ایڈیشنل ایس پی آپریشنز کریں گے۔

اسلام آباد پولیس چائنیز زبان بولنے والے نوجوان پاکستانی مردوں اور عورتوں کی خدمات حاصل کرے گی جبکہ دفتر خارجہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ضروری ہم آہنگی کی جائے گی۔ڈسٹرکٹ اینڈ فارنر سکیورٹی سیل میں ڈیٹا انٹیگریشن نادرا کی مدد سے کیا جائے گا۔