2 نوجوانوں نے ڈاکوؤں کو تگنی کا ناچ نچا دیا ، ویڈیو وائرل

2 نوجوانوں نے ڈاکوؤں کو تگنی کا ناچ نچا دیا ، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور  میں 2 نوجوانوں نے ڈاکوؤں کو تگنی کا ناچ نچا دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 

لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں دو نوجوان نے ڈکیتی کی کوشش ڈرامائی انداز میں ناکام بنادی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری عبدالقادر دوست کے ہمراہ 5 لاکھ روپے لے کرموٹرسائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ ڈاکوؤں نے روک کر ان سے رقم چھین لی، ڈاکوؤں نے پستول تانی تو عبدالقادر نے ڈاکو کی موٹر سائیکل کی چابی نکال لی اور بھاگ گیا، اسی دوران اس کے دوسرےساتھی نے ڈاکوؤں سے اپنی رقم واپس چھینی اور بھاگ کر ایک گھر میں داخل ہوگیا۔

اس دوران ڈاکوؤں کی موٹر سائیکل اسٹارٹ نہ ہوسکی اور وہ مایوسی کی حالت میں موٹر سائیکل کھینچتے ہوئے فرار ہو گئے، فیکٹری ایریا پولیس نے ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مقدمہ درج کرلیا ۔