کمپنی میں دھماکہ، 40 افراد ہلاک، 100 سےزائد زخمی

 کمپنی میں دھماکہ، 40 افراد ہلاک، 100 سےزائد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  بنگلہ دیش کی ایک کمپنی میں آتشزدگی کے دوران دھماکے سے 40 افراد ہلاک  اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ 

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش کے ضلع چٹاگانگ میں نیدرلینڈ اور بنگلہ دیش کی ایک مشترکہ کمپنی کے کنٹینر ڈپو   میں آگ لگنے کے بعد دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک اور100 سےز ائد افراد زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والوں میں پولیس اور فائر سروس کے اہلکار بھی شامل ہیں، سول سرجن الیاس حسین نے اموات کی تصدیق کی۔

 مقامی میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سی ایم سی ایچ پولیس کیمپ کے انچارج عاشق الرحمان نے کہا کہ 100 سے زائد افراد کو سی ایم سی ایچ کے مختلف یونٹوں میں لے جایا گیا ہے اور مزید زخمیوں کو ہسپتال لایا جا رہا ہے۔

فائر سروس کے حکام کا کہنا تھا کہ ڈپو میں دھماکہ اس وقت ہوا جب فائر سروس کے اہلکار اور کنٹینر ڈپو کا عملہ آگ بجھانے کی کوشش کر رہے تھے۔