ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ ،شیخ رشید کا اہم بیان آگیا

عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ ،شیخ رشید کا اہم بیان آگیا
کیپشن: Sheikh Rasheed
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو لوگ پورے ملک سے نکلیں گے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشیدکا کہنا ہے کہ عمران خان اور میری ناراضی کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ کارکنوں سے کہوں گا ایسی من گھڑت خبروں پر کان نہ دھریں۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت عمران خان کو گرفتار کرنے کا سوچے بھی نا۔ عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو لوگ پورے ملک سے نکلیں گے۔

دوسری جانب عمران خان نے آج پشاور سے اسلام آباد آنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تناظر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے ۔ عمران خان نے بنی گالہ میں پی ٹی آئی کورکمیٹی کا اجلاس بھی طلب  کررکھا ہے جس میں سیاسی صورتحال اور لانگ مارچ سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔