فورس استعمال کرنے کے بیان پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی وضاحت آگئی

 فورس استعمال کرنے کے بیان پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی وضاحت آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) لانگ مارچ میں صوبے کی فورس استعمال کرنے کے بیان پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی وضاحت سامنے آگئی ۔ 

گزشتہ دنوں پشاور میں تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے دھمکی دی تھی کہ عمران خان لانگ مارچ کی دوبارہ کال دیں گے تو خیبرپختونخواکی فورس استعمال کروں گا، ہم انہیں نہیں چھوڑیں گے۔

اس بیان پر وفاقی حکومت اور دیگر جماعتوں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا تاہم اب خود وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے وضاحت دی ہے۔

وضاحتی بیان میں محمود خان کا کہنا تھاکہ میری فورس عوام ہیں جو ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، جب سے انہوں نے فورس کی بات کی ہے اس حکومت کی ٹانگیں کانپنے لگی ہیں۔