پولیس اہلکاروں کو ٹکر مارنے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو منظر عام پر آگئی

پولیس اہلکاروں کو ٹکر مارنے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو منظر عام پر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاض احمد)لاہور میں جیل روڈ انڈرپاس کے قریب لگژری گاڑی کے مالک کی پولیس اہلکاروں کو ٹکر جس سے اہلکار گاڑی کے نیچے آگیا جسے شہریوں نے نکالا،واقعہ کی ویڈیو سٹی42 کو موصول ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق آج پیش آنے والے خوفناک واقعہ نے جائے وقوعہ پر موجود لوگوں کے اوسان خطا کردیے،لاہور میں جیل روڈ انڈرپاس کے قریب لگژری گاڑی کے مالک کی پولیس اہلکاروں کو ٹکر جس سے اہلکار گاڑی کے نیچے آگیا جسے شہریوں نے نکالا،واقعہ کی ویڈیو سٹی42 کو موصول ہوگئی،ویڈیو میں دیکھا گیا کہ مالک حمزہ نے پولیس والے کو گاڑی کے نیچے دے رکھا ہے۔

مزید پڑھئے: پولیس اہلکاراورشہری کو ٹکرمار نےوالی رینج روور میں آگ لگ گئی

گاڑی کے نیچے سے لوگوں نے اہلکار کو نکالا،فرارہوتےہوئےملزم حمزہ کی رینج روور کے ساتھ موٹر سائیکل بھی اٹک گئی، حمزہ جاویدنےراستے میں ڈولفن اہلکاروں کوٹکرماردی،مسلسل سٹرک پر رگڑنے سے موٹر سائیکل اور بعد میں گاڑی کو آگ لگ گئی ۔

 برکت مارکیٹ میں لگژری گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنےسےموٹرسائیکل اورگاڑی دونوں جل کرراکھ ہوگئیں،پولیس نے ملزم حمزہ جاویدکوحراست میں لے لیا تھا،پولیس اہلکاروں کو ٹکر مارنے کا واقعہ جیل روڈ انڈر پاس کے قریب پیش آیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer