( حافظ شہباز علی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے خواتین کرکٹرز کیلئے چار کیٹگریز میں سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا، کھلاڑیوں کے معاوضوں اور میچ فیس میں بھی اضافہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے نے خواتین کرکٹرز کے لئے بھی ایمر جنگ کیٹیگری متعارف کروادی، نو خواتین کرکٹرز کو ایمر جنگ کیٹیگری میں شامل کیا گیاہے۔ پی سی بی کے اعلان کردہ سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹیگری میں بسمہ معروف اور جویریہ ،بی کیٹیگری میں عالیہ ریاض ، ڈائنا بیگ اور سدرہ نواز جبکہ سی کیٹیگری میں انعم امین،ناہیدہ خان ،عمیمہ سہیل اور ندا ڈار شامل ہیں۔
Anam Amin, Omaima Sohail get full contracts; 16-year-old Aroob Shah and 22-year-old Muneeba Siddiqui part of the newly-introduced nine-player emerging contract list. More here: https://t.co/46rG8WW7ew https://t.co/gJTtEcqB4r pic.twitter.com/yVBeuzVcQB
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 5, 2020
پہلی مرتبہ متعارف ہونے والی ایمر جنگ کیٹیگری میں سیدہ عروب شاہ، عائشہ نسیم ، منیبہ علی ، فاطمہ ثنا،کائنات حفیظ ، نجیہ علوی، رامین شمیم، صبا نذیر اور سعدیہ اقبال شامل ہیں۔ کیٹیگری اے کے معاوضوں میں 30فیصد ، بی کے 33 اور سی کے معاوضوں میں 25 فی صد اضافہ کیا گیاہے۔ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میچ فیس اور انعامی رقم میں سو فی صد اضافہ،کھلاڑیوں کےڈیلی الاونس میں 50 فی صد اضافہ کیا گیا ہے۔
قومی ویمن ٹیم سلیکشن کمیٹی کی سربراہ عروج ممتاز نے سنٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والی کھلاڑیوں کو مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہاز کیا۔
On behalf of the selection committee, I would like to congratulate all the players who have received the central contracts: @uroojmumtazkhan, the chair of the national women’s selection committee.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 5, 2020
More ➡️ https://t.co/46rG8WW7ew pic.twitter.com/WNLDdbEmd7
قومی ویمن ٹیم آئندہ 12 ماہ میں کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائنگ،ایشین ٹی ٹونٹی کپ کے ساتھ ساتھ انڈر 19 ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بھی حصہ لے گی۔