ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسک نہ پہننے پر اب چالان ہوگا

ماسک نہ پہننے پر اب چالان ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ماسک نہ پہننے والوں کیلئے بری خبر ،لاہور کے چیف ٹریفک آفیسر حماد عابد نے خبردار کیا ہے کہ ماسک کے بغیر ڈرائیونگ کرنے پر چالان ٹکٹ جاری ہوں گے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق کارروائی کے لیے سی ٹی او اور ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں 8 مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو مختلف مقامات پر کورونا وائرس ایس او پیز  پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کےخلاف کارروائی کریں گی۔  شہر میں تمام وارڈنز بھی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرائیں گے، گاڑی میں ایک سے زائد افراد سوار ہونے کی صورت میں سب کے لیے ماسک پہننا لازمی ہو گا اور ماسک نہ پہننے کی صورت میں چالا کیا جائے گا۔

دوسری جانب حکومت پنجاب نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر بند کیے گئے لاہور کے پارکس کو آج سے کھولنے کا اعلان کر دیا۔ڈی جی پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی کے مطابق عوام صبح 6 سے رات 9بجے تک ایس او پیز کے مطابق پارکس جا سکیں گے۔پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی کے حکام مطابق پارکس آنے والوں کے لیے ماسک اور گلوز پہننا لازمی ہوگا۔


پنجاب حکومت کے مطابق پارکس میں بچوں کے جھولوں کو بندرکھا جائے گا اور ایس او پی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پارکس سے نکال دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کو بھیجی گئی سمری میں انکشاف ہوا تھا کہ لاہور میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 70 ہزار سے زائد ہو سکتی ہے،ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 80 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے  جب کہ کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 1800 سے زائد ہے۔

یاد رہے لاہور میں کورونا مریضوں میں اضافہ لاک ڈائون کھلنے کے بعد ہوا ہے،اب ان میں تیزی دکھائی دے رہی ہے،ہر شعبہ میں مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer