عید پر صارفین کو بجلی فراہم کرنے کیلئے لیسکو سٹاف دفاتر میں ڈیوٹی پر مامور

عید پر صارفین کو بجلی فراہم کرنے کیلئے لیسکو سٹاف دفاتر میں ڈیوٹی پر مامور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: عیدالفطر پر صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کیلئے لیسکو کا سٹاف دفاتر میں ڈیوٹی پر مامور ہے، ملازمین گزشتہ بیس سال سے عید کی خوشیوں کو قربان کر کے صارفین کی خدمت کرنے میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بیس سال قبل لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں بھرتی ہونیوالا افضال اشرف عیدالفطر پر اپنی فیملی اور بچوں سے دور ڈیوٹی کے فرائض انجام دینے میں مصروف ہے، افضال اشرف نے بتایا کہ عید پر شہریوں کو بجلی کی سہولت فراہم کرنے اور ان کی شکایات کا ازالہ کرنے میں خوشی محسوس ہوتی ہے۔

اسی طرح لیسکو میں شکایات سیل پر گزشتہ 35 سال سے فرائض انجام دینے والا محمد زاہد بھی عید الفطر پر دفتر میں موجود ہے، محمد زاہد کا کہنا ہے کہ افسران کے احکامات کی روشنی میں ڈیوٹی کی جا رہی ہے۔

عیدالفطر پر شہری اپنے عزیزواقارب کو ملنے اور بچوں کیساتھ عید کی خوشیاں منانے میں مصروف ہیں تاہم لیسکو کا عملہ شدید گرمی میں ان کو بجلی فراہم کرنے کیلئے پرعزم دکھائی دے رہا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer