ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے خلاف دائر توہین عدالت کیس کی سماعت

سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے خلاف دائر توہین عدالت کیس کی سماعت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:ہائیکورٹ کے تین رکنی بنچ نے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کو باور کرایا ہے کہ پانامہ پر فیصلہ غلط حدیبیہ اور خواجہ آصف پر فیصلہ ٹھیک ہے، احسن اقبال کی عدلیہ مخالف ویڈیو بیان کو عدالت میں نہ چلانے کی استدعا مسترد کر دی۔

جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی،احسن اقبال کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نےجواب پیش کیا، جس میں کہا گیاکہ احسن اقبال عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، ان کے خلاف کارروائی ختم کی جائے، وکیل نے استدعا کی کہ احسن اقبال کے بیان کی ویڈیو عدالت میں نہ چلائی جائے جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ کیا اس میں غیر اخلاقی مواد ہے؟

اس خبر کو لازمی پڑھیں:عدالتی حکم پر وفاقی وزیر احسن اقبال لاہور ہائیکورٹ میں پیش

بنچ کے سربراہ جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ جوڈیشل سسٹم کا بیڑہ غرق کر دیا۔فل بنچ نے سابق وفاقی وزیر کے عدالت میں فون استعمال کرنے پر ڈانٹ پلا دی، بنچ نے احسن اقبال کے خلاف کارروائی 11 جون تک ملتوی کر دی، حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر احسن اقبال کے عدلیہ مخالف بیان کا ٹرانسکرپٹ پیش کیا جائے۔