عدالتی حکم پر وفاقی وزیر احسن اقبال لاہور ہائیکورٹ میں پیش

 عدالتی حکم پر وفاقی وزیر احسن اقبال لاہور ہائیکورٹ میں پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ملک اشرف: وزیرداخلہ احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت، عدالتی حکم پر وفاقی وزیر احسن اقبال لاہور ہائیکورٹ پیش ہو گئے۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق : وزیرداخلہ احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالتی حکم پر وفاقی وزیر احسن اقبال لاہور ہائیکورٹ پیش ہو گئے۔ احسن اقبال نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ گزشتہ سماعت پر پیش نہ ہونے پر معذرت کرتا ہوں۔ عدلیہ سے شکوہ کیا،توہین کاسوچ بھی نہیں سکتا۔ بیان کو سیاسی مخالفین نے مخصوص مقاصد کے لئے استعمال کیا۔

  دوسری  جانب عدالت نے احسن اقبال سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کیا پارلیمنٹ میں جج کے کنڈیکٹ بارے بات ہوسکتی ہے۔جس پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ  آپ گھر کے بڑے ہیں شکوہ کرسکتے ہیں۔عدالت نے جواب دیا کہ آپ وزیر داخلہ ہیں کیا ایسی بات کرسکتے ہیں۔ کیا آپ نے کبھی آرٹیکل 199 پڑھا ہے۔جس پر احسن اقبال نے کہا کہ میں نے قانون نہیں پڑھا انجنیئر ہوں۔ سیاسی ورکر ہوں عدلیہ کے خلاف سوچ بھی نہیں سکتا۔ جس پر عدالت نے کہا کہ اگر ایسی ہی بات ہے تو پھر تحریری طور پر لکھ کر دے دیں۔

واضح رہے کہ درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈوکیٹ پیش ہوئے تھے۔  عدالت نے احسن اقبال کو آئندہ سماعت پر تحریری جواب دینے کا حکم دے دیا۔ 5جون کو احسن اقبال کی پریس کانفرنس کا ویڈیوریکارڈ بھی پیش کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔ ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 5جون تک ملتوی کردی۔