انٹرمیڈیٹ کی 12 نصابی کتب کو انگلش میڈیم میں بدلنے کا فیصلہ

انٹرمیڈیٹ کی 12 نصابی کتب کو انگلش میڈیم میں بدلنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو: انٹرمیڈیٹ کی 12 نصابی کتب کو انگلش میں بدلنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، کالجز فرسٹ ائیر اور سیکنڈ ایئر کی کتابوں کا نصاب انگریزی میں پڑھایا جائے گا۔

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق ٹیکسٹ بک بورڈ انٹرمیڈیٹ کی12 کتابوں کی انگریزی زبان میں اشاعت کریگا۔ جس میں سوکس، فوڈ اینڈ نیوٹریشن،  ٹیکسٹائل اینڈ کلوتھنگ کے مضامین شامل ہونگے۔ آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ، پاکستان کلچر کے مضامین بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب فائن آرٹس، مسلم ہسٹری، مسلم ہسٹری اینڈ کلچرکےمضامین شامل ہیں۔ لائبریری سائنس کی کتابیں انگریزی میں تیار ہوں گی۔ ہسٹری آف ماڈرن ورلڈ،  ایجوکیشن اور سائیکالوجی کے مضامین بھی شامل ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پرائیویٹ سکولوں اور اکیڈمیوں کیخلاف شکنجہ تیار

علاوہ ازیں مضامین کا انگریزی مسودہ پرائیویٹ پبلشرز سے تیار کرایا جائے گا۔ انٹرمیڈیٹ طلباء کو انگریزی زبان میں بھی کتابیں دستیاب ہوں گی۔ مذکورہ مضامین میں اوسطاً 4ہزار طلباء اردو زبان میں امتحان دیتے ہیں۔