سٹی 42:محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق ملک بھر میں پیر کے روز بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے تاہم دارالحکومت اسلام آباد سمیت بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے دوران موسم گرم اور مرطوب جبکہ بعد از دوپہر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام اور رات میں تیز ہواؤں، آندھی چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم شام اور رات میں چترال، دیر، سوات، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، کرم، کوہاٹ، ہنگو، اورکزئی اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم شام اور رات میں مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، گجرات، گوجرانوالہ، فیصل آباد، لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کی توقع ہے تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان ہے، تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے، کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام اور رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے، جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں سبی میں 48، دادو میں 47 جبکہ بھکر اور روہڑی میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔