ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزاد کشمیر انتخابات، لاہور کی نشستوں کے لیے انتخابی انچارجز اور کوآرڈینیٹرز مقرر

آزاد کشمیر انتخابات، لاہور کی نشستوں کے لیے انتخابی انچارجز اور کوآرڈینیٹرز مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائو دلشاد:  آزاد جموں و کشمیر کے آئندہ انتخابات کی مانیٹرنگ اور انتخابی سرگرمیوں کو مؤثر انداز میں منظم کرنے کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مرکزی سیکرٹریٹ کو کشمیر الیکشن سیل قرار دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق کشمیر الیکشن سیل میں انوشہ رحمان، علی ڈار، راشد نصر اللہ اور سید توصیف شاہ اہم ذمہ داریاں انجام دیں گے اور انتخابی مہم، تنظیمی رابطوں اور مانیٹرنگ کے امور کی نگرانی کریں گے۔

مسلم لیگ (ن) نے لاہور سے متعلق دونوں انتخابی نشستوں کی انتخابی مہم کا انچارج ملک سیف الملوک کھوکھر کو مقرر کیا ہے، جبکہ شعبہ خواتین کے امور کی ذمہ داری سعدیہ تیمور کو سونپی گئی ہے تاکہ خواتین ووٹرز سے رابطوں کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

پارٹی قیادت نے خواجہ عمران نذیر کو ایل اے 34 کا کوآرڈینیٹر نامزد کیا ہے، جبکہ ایل اے 41 کے لیے میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن کو کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ اس نشست پر غزالی سلیم بٹ اور چودھری شہباز شریک کوآرڈینیٹرز کے طور پر فرائض انجام دیں گے۔

پارٹی کی جانب سے تمام قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں موجود آزاد جموں و کشمیر کے ووٹرز سے مسلسل رابطے میں رہیں اور انتخابی مہم کو مؤثر بنانے کے لیے فعال کردار ادا کریں۔