ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : شہر قائد میں آج موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بوندا باندی بھی ہو سکتی ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے وقت ہی درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جبکہ دن کے دوران پارہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا خدشہ ہے۔اس کے علاوہ اسلام آباد میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔

  محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ شام کے اوقات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے، صبح کے وقت درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 دوسری جانب گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔