سٹی42: اسرائیل کے حکام کا کہنا ہے کہ مذاکراتی ٹیم حماس کے ساتھ یرغمالیوں کے معاہدے پر مذاکرات کے لیے دوحہ روانہ ہو گی۔
ایک اسرائیلی اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت نے دوحہ میں حماس کے ساتھ بات کرنے کے لیے مذاکراتی ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسرائیلی حکام نے کان پبلک براڈکاسٹر کو بتایا کہ حماس نے ثالثوں قطر اور امریکہ کے دباؤ کی وجہ سے اپنے مطالبات میں نرمی کی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ "کچھ کام کرنا ہے۔"
اس سے پہلے
اس سے پہلے ٹائمز آف اسرائیل نے بتایا تھا کہ اسرائیل کل دوحہ میں ایک مذاکراتی ٹیم بھیجے گا۔
اسرائیل کے ایک سینئر وزیر کے دفتر کے حوالے سے ٹائمز آف اسرائیل نے رپورٹ کیا کہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو رات 10 بجے اپنی سکیورٹی کابینہ کا اجلاس طلب کریں گے۔ سکیورٹی کیبنٹ کا یہ اجلاس آج رات ہی ہو گا اور اس میں حماس کے ساتھ آئندہ بات چیت، اور نیتن یاہو کے کل واشنگٹن ڈی سی کے دورے پر مشاورت کی جائے گی۔
نیتن یاہو بین گوریون ہوائی اڈے سےشام 4 بجے ٹیک آف کریں گے۔ پیر کو ان کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات متوقع ہے۔
غزہ سے اسرائیل پر راکٹوں کا حملہ
ایک طرف تو اسرائیل اور حماس ایک بار پھر ٹیبل پر آ رہے ہیں، دوسری طرف غزہ سے آج اسرائیل پر دو راکت فائر کئے گئے۔ یہ راٹ فضا مین بلند ہوتے ہی ڈیٹیکٹ ہو گئے اور غزہ کی سرحد سے نزدیک اسرائیلی آبادیوں میں آنے والے راکٹ سے بچنے کی خاطر بم شیلترز میں جانے کی وارننگ کے سائرن بج گئے،
بعد میں آئی ڈی ایف نے بتایا کہ اس نے غزہ سے داغے گئے دو راکٹ مار گرائے ہیں۔