سٹی 42 : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سندھ میں ڈاکو راج کے خاتمے کے لیے کام کررہے ہیں، دو ماہ میں ان ڈاکوؤں کا فیصلہ کریں گے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاکستان کے سب بڑے اور 500 سال قدیمی عزاداری جلوس میں حاضری دی ۔ اس موقع پر محسن نقوی نے جلوس کیلئے کیے گئے انتظامات بھی دیکھے ۔
محسن نقوی نے قدیمی جلوس کے مختلف حصوں کا وزٹ کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ، سول انتظامیہ، سکھر پولیس اور رینجرز کے جلوس کیلئے کیے گئے بہترین نتظامات کو سراہا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے روہڑی میں صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کا کریڈٹ قانون نافذ کرنےوالے اداروں کوجاتا ہے ۔
محسن نقوی نے کہا کہ ملک بھر میں نو محرم کو 2,763 ماتمی جلوس برآمد کیے گئے ہیں۔ آج کے دن ملک بھر میں دس ہزار سے زائد مجالس منعقد کی گئی ہیں۔
پاکستان کی ا قدیم ترین اور سب سے بڑی عزاداری
محسن نقوی نے کہاکہ روہڑی میں پاکستان کا سب سے بڑا ماتمی جلوس برآمد کیا جاتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ شمع گل تعزیہ میں دس لاکھ سے زائد افراد شرکت کرتے ہیں۔ محسن نقوی نے کہاکہ ماتمی جلوس کے موقع پر زائرین کے لیے انتظامیہ کی جانب سے مثالی انتظامات کیے جاتے ہیں، دس لاکھ سے زائد افراد کا بندوبست انتہائی زیادہ ہوتا ہے۔ زائرین کے لیے پانی واش رومز اور پنکھوں کا انتظام کیا گیا ہے۔
آج سیاست کا دن نہیں!
سوشل میڈیا اور بعض نیوز چینلز سے پھیلائی جا رہی مخصوص افواہوں کے متعلق کسی صحافی کے سوال پر وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ آج کا دن سیاست کا دن نہیں، سیاسی بات نہ کریں تو بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کی باتوں پر کان نہ دھریں۔
وزیر داخلہ نے اس موقع پر سندھ پنجاب کے کچے میں میں دو ماہ میں ڈاکو راج کے خاتمے کا دعویٰ کیا، کہا کہ سندھ میں ڈاکو راج کے خاتمے کے لیے کام کررہے ہیں۔دو ماہ میں ان ڈاکوؤں کا فیصلہ کریں گے۔
محسن نقوی نے کہا کہ وانا اور وزیرستان میں دہشت گردوں کا خاتمہ کیا۔ تمام صوبے مل کر ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کریں گے۔