سٹی 42:ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے دوران دلچسپ صورت حال اُس وقت پیدا ہوئی جب دوسرے روز ایک کتا اچانک گراؤنڈ میں گھس آیا۔
نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم گرینیڈا میں کتا گھسنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
کتے کے گراؤنڈ میں داخل ہونے کی وجہ سے کھیل کچھ دیر رکا رہا، ڈرون کیمرے سے کتے کو گراؤنڈ سے باہر نکالنے کی کوشش کی گئی۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 12 رنز بنائے ہیں۔
ویسٹ انڈیز ٹیم پہلی اننگز میں 253 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی جبکہ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 286 رنز بنائے تھے۔