راؤ دلشاد :حضرت داتا گنج بخش ہجویریؒ کے مزار پر سالانہ غسل مبارک کی تقریب کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے زائرین کے لیے بہتر سے بہترین انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے.
وزیر اعلیٰ کی تقریب میں سکیورٹی انتظامات کی مسلسل مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی گئی،زائرین ہمارے مہمان ہیں، محبت سے پیش آئیں، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی منتظمین کو ہدایت جا ری کر دی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ زائرین اور عقیدت مندوں کو محبت اور احترام کے ساتھ لنگر پیش کیا جائے ،رش اور بھگدڑ سے بچنے کے لئے بہترین نظم و ضبط کا اہتمام کیا جائے۔
مریم نواز نے اپیل کی کہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی، سلامتی، استحکام کیلئے دعائیں کی جائیں ،حضرت داتا گنج بخش ؒنے محبت، احترام، امن ،رواداری کا پیغام عام کیا ۔