ویب ڈیسک: غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے نئے معاہدے کے لیے حماس کا ثالثوں کو ’مثبت جواب‘، امریکی ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی آئندہ ہفتے غزہ معاہدہ ہونے کا اشارہ دے دیا۔
دوران پرواز صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر نے حماس کے مذاکرات سے متعلق بیان کا خیر مقدم کیا، امریکی صدر نے کہا غزہ سے متعلق بہت کچھ کرنا ہے۔ وہاں بہت سی امداد بھی بھیج رہے ہیں۔
ایئر فورس ون میں جمعے کو صحافیوں سے گفتگو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ غزہ میں فائر بندی معاہدے کے حوالے سے وہ کتنے پرامید ہیں تو انہوں نے کہا ’بہت زیادہ۔‘لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ’یہ روزانہ بدلنے والی صورت حال ہے۔‘
حماس کی جانب سے مجوزہ فائر بندی بات چیت پر مثبت ردعمل سے متعلق رپورٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا ’یہ اچھی بات ہے۔ اس بارے میں مجھے بریف نہیں کیا گیا۔
’ہمیں یہ معاملہ ختم کرنا ہوگا۔ ہمیں غزہ کے بارے میں کچھ کرنا ہوگا۔‘