ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسٹریلوی معروف اداکار میک موہن چل بسے

آسٹریلوی معروف اداکار میک موہن چل بسے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ہالی ووڈ کے مشہور آسٹریلوی اداکار جولیان میک موہن طویل علالت کے بعد 2 جولائی 2025 کو 56 برس کی عمر میں انتقال کر گئے, وہ کافی عرصے سے کینسر کے خلاف بہادری سے لڑ رہے تھے۔

جولیان کی اہلیہ کیلی میک موہن نے 4 جولائی کو ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر کلیئرواٹر میں وفات پا گئے  تاہم کینسر کی قسم یا بیماری کی تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں۔

 جولیان کی اہلیہ کے بیان کے مطابق ’’میں اپنے دکھ بھرے دل کے ساتھ دنیا کو بتانا چاہتی ہوں کہ میرے پیارے شوہر جولیان میک موہن کینسر پر قابو پانے کی بہادرانہ کوشش کے بعد اس ہفتے انتقال کرگئے۔

  جولیان کو زندگی سے بے پناہ محبت تھی، وہ اپنے خاندان، دوستوں، کام اور مداحوں سے بہت پیار کرتے تھے، ان کی گہری خواہش تھی کہ وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی زندگیوں میں خوشیاں لے کر آئیں۔