ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق بھارتی فاسٹ بولر کی گاڑی کو خوفناک حادثہ  

Former Indian,cricketer,accident,City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر پراوین کمار کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں ان کا بیٹا بھی سوار تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق منگل کی رات ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں پراوین کمار کی گاڑی کو ٹرک نے ٹکر ماری تھی جس میں وہ اور ان کا بیٹا بال بال بچ گئے تھے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پراوین کمار نے بتایا کہ وہ اور ان کا بیٹا خیریت سے ہیں، ہماری گاڑی کو ایک بڑے ٹرک نے رات ساڑھے 9 بجے کے قریب پیچھے سے ٹکر ماری تھی۔پراوین کمار نے بتایا کہ ہماری گاڑی بھی بڑی ہونے کی وجہ سے ہمیں چوٹیں نہیں آئیں تاہم گاڑی کو بری طرح سے نقصان پہنچا ہے۔

 واضح رہے کہ 2020 میں پراوین کمار نے ڈپریشن میں مبتلا ہونے کا بھی انکشاف کیا تھا تاہم اب وہ بالکل نارمل ہیں۔پراوین کمار بھارت کی جانب سے 6 ٹیسٹ، 68 ون ڈے اور 10 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔