لاہور بارش؛ اداکارہ نادیہ جمیل کا گھر پانی میں ڈوب گیا

لاہور بارش؛ اداکارہ نادیہ جمیل کا گھر پانی میں ڈوب گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  لاہورشہر میں ہونے والی ریکارڈ توڑ بارش میں پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ نادیہ جمیل کے گھر کا بیرونی حصہ بھی پانی میں ڈوب گیا۔

اداکارہ نادیہ جمیل نے ٹوئٹر پر اپنے گھر کی کچھ ویڈیوز شیئر کی ہیں جس میں انکے گھر کا بیرونی حصہ مکمل طور پر پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔ نادیہ جمیل نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میری 76 سالہ والدہ گھر میں پھنس گئی ہیں جو دل کی مریضہ ہیں، اب نہ میں اندر جا سکتی ہوں اور نہ وہ باہر آسکتی ہیں۔ 

Ansa Awais

Content Writer