سابقہ اداکارہ ثنا خان نےاپنے مداحوں کو خوشخبری سنا دی

سابقہ اداکارہ ثنا خان نےاپنے مداحوں کو خوشخبری سنا دی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بالی وڈ کو خیرباد کہنے والی اداکارہ ثنا خان کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔

ثنا خان نے 2020 میں بالی وڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا اور 2021 میں مفتی انس سید سے شادی کی تھی۔شادی کے بعد ثنا خان خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔ ثنا خان کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے اور انہوں نے یہ خوشخبری خود اپنے اکاؤنٹ سے مداحوں کو دی۔ثنا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ویڈیو جاری کی جس میں کہا کہ اللہ نے مقدر میں لکھا، پھر اس کو پورا کیا اور آسان کیا۔

ان کا کہنا تھاکہ اور جب اللہ دیتا ہے تو مسرت کے ساتھ دیتا ہے تو اللہ نے ہمیں بیٹا دیا ہے۔ ثنا خان نے مزید کہا کہ اولاد اللہ کی امانت ہے اور اسے بہترین بنانا ہے۔ انہوں نے دعاؤں اور نیک تمناؤں پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Ansa Awais

Content Writer