حکومت نے شادی ہالز سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا  

Marriage hall
کیپشن: Marriage hall
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر)ہالز میں شادی کے خواہشمند ہو جائیں ہوشیار،شادی کے اخراجات میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔
 تفصیلات کے مطابق  شادی ہال بک کروانے پر اضافی اخراجات ادا کرنے پڑ سکتے ہیں، شادی کے اخراجات میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے کیونکہ حکومت پنجاب نے شادی ہال پرعائد کیا گیا ٹیکس ختم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
شادی ہالز  نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کو ٹیکس زیرو پرسنٹ کرنے کی درخواست کی تھی۔ پی آر اے کاکہنا ہے کہ پہلے ہی شادی ہالز کو ٹیکس میں ریلیف دیا گیا ہے۔ پی آر اے نے محکمہ خزانہ کو مراسلہ لکھ دیا ہے جس میں شادی ہالزکے ٹیکس کو مزید کم نہ کرنے کاکہا گیا ہے۔

دوسری طرف میرج ہالزایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے ٹیکس کے نفاذ کی خبروں پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ گذشتہ ڈیڑھ سال کاروبار پر بندش کے باعث کاروباری طبقے خصوصا میرج ہالز کی کمر ویسے ہی ٹوٹ چکی ہے پورے ملک کے 13 ہزار شادی ہالز بند  رہنے سے ساڑھے چھ لاکھ افراد بے روزگار ہوئے ہیں۔جبکہ شادی ہالز سے منسلک کاروبار بھی بند رہے لیکن ابھی پوری طرح کاروبار کھلا نہیں اور ٹیکس کے نفاذ کی خبریں آرہی ہیں انہوں نے کہا اگر کسی بھی قسم کا مزید ٹیکس نافذ کیا گیا تو کاروبار بند کردیں گے حکومت ہمیں سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کرے۔