قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دو ،دو روزہ وارم اپ میچز کھیلیں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دو ،دو روزہ وارم اپ میچز کھیلیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ووسٹر میں 14 روز کے قرنطینہ کے دوران دو، دو روزہ انٹرا اسکواڈ وارم اپ میچز کھیلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم نے دو اور تین جولائی کو ٹریننگ کرنے کے بعد 4 جولائی کو آرام کیا، قومی کھلاڑی ووسٹر میں 14 روز کے قرنطینہ کے دوران دو، دو روزہ انٹرا اسکواڈ وارم اپ میچز کھیلیں گے،پہلا پریکٹس میچ (آج) اتوار5 جبکہ دوسرا 11 جولائی سے شروع ہوگا۔میچ کا آغاز صبح گیارہ بجے ہوگا۔ 7 جولائی کو پاکستان کرکٹ ٹیم تین گھنٹے پر مشتمل ٹریننگ سیشن میں شرکت کرے گی،یہ سیشن مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔

 ذرائع کے مطابق آٹھ جولائی کو پاکستان کرکٹ ٹیم تین، تین گھنٹوں پر مشتمل 2 ٹریننگ سیشنز میں شرکت کرے گی، یہ سیشنز مقامی وقت کے مطابق صبح 10 اور دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے، 9 جولائی کو پاکستان کرکٹ ٹیم تین، تین گھنٹوں پر مشتمل 2 ٹریننگ سیشنز میں شرکت کرے گی، یہ سیشنز مقامی وقت کے مطابق صبح 10 اور دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے، 10 جولائی کو تین گھنٹے پر مشتمل اختیاری ٹریننگ سیشن کا انعقاد ہوگا، یہ سیشن مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوگا۔

 گیارہ جولائی کو قومی کرکٹ ٹیم کا 2 روزہ انٹراسکواڈ میچ کا انعقاد ہوگا میچ کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے دس بجے ہوگا، 13 جولائی کو پاکستان کرکٹ ٹیم ڈربی روانہ ہوگی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے کہاکہ کھلاڑیوں کو بہتر حالت میں دیکھ کر بہت اچھا لگا، امید ہے سیریز میں کرکٹرز اچھا کھیلیں گے۔

‏ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے سب ایک لمبے عرصے کے لیے کرکٹ کے میدان سے دور رہے، اب سب کھلاڑی مل کر ٹریننگ کر رہے ہیں سب کو اچھا لگ رہا ہے،فٹنس کے لحاظ سے دیکھا جائے تو کھلاڑی فٹ محسوس ہو رہے ہیں جبکہ بیٹنگ اور بولنگ میں بھی ہماری سوچ سے بہت بہتر ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer