ایف بی آر کے دفاتر میں ٹیکس کنسلٹنسی فراہم کرنے کا انکشاف

ایف بی آر کے دفاتر میں ٹیکس کنسلٹنسی فراہم کرنے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) ایف بی آر کے ریجنل ٹیکس دفاتر میں ٹیکس کنسلٹنسی فراہم کرنے کا انکشاف، ایف بی آر نے افسران وعملے کے پرائیویٹ پریکٹس کرنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی کا عندیہ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق ٹیکس بارز نے ایف بی آر کو ریجنل ٹیکس دفاتر کے عملہ وافسران کی پرائیویٹ پریکٹس سے متعلق آگاہ کیا تھا، ٹیکس بارز نےدفاتر میں بیٹھ کراپنا اثرورسوخ استعمال کرکے ٹیکس کنسلٹنسی فراہم کرنے والے افسروں اورعملےکے نام بھی ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کو بھجوائے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑے فیشن ڈیزائنرز کو کنسلٹنسی فراہم کرنے والے ایف بی آر کےاعلیٰ افسر کا نام بھی بورڈ کو بھجوایا گیا ہے، سٹیل سیکٹر میں ٹیکس کنسلٹنسی فراہم کرنے والے ملازمین کے نام بھی ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کو ارسال کر دیئے گئے ہیں، ایف بی آر نے پرائیویٹ پریکٹس کرنے والے حاضر سروس افسران وعملے کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دے دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer