ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فنڈز نہ ملنے پر پنجاب حکومت مالی مسائل میں پھنس گئی

فنڈز نہ ملنے پر پنجاب حکومت مالی مسائل میں پھنس گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مظہر عباس: نگران وزیرخزانہ پنجاب ضیاء حیدر رضوی نے کہا کہ وفاق کے ذمہ کل ایک سو چھتیس ارب میں سے صرف چوالیس ارب ملے، فنڈز نہ ملنے سے پنجاب حکومت مالی مسائل سے دوچار ہے۔

 سٹی 42 کے مطابق ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیر خزانہ ضیا حیدر رضوی نے کہا کہ وفاق کے ذمہ واجب الادا ایک سو چھتیس ارب میں سے صرف چوالیس بلین روپے ملے جس کے باعث نگران پنجاب حکومت مالی مسائل سے دوچار ہے۔

نگران وزیر خزانہ ضیا حیدر رضوی نے کہا کہ وفاقی حکومت کو رقوم جاری کرنے کے لئے خط لکھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ جولائی کے پہلے ہفتے کے دوران 136 کی جگہ صرف 44ارب دیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا ن لیگ کو ایک بار پھر سے کرارا جواب

 نگران وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ سپلیمنٹری گرانٹس کی تاریخ تیس جون سے بڑھا کر اکیس جولائی کر دی گئی ہے۔ بینک چیکس کی ادائیگی کی ڈیڈ لائن اکتیس جولائی مقرر کی ہے۔

نگران وزیر خزانہ نے کہا کہ وفاقی حکومت ہمیں جلدازجلد بقایا جات ریلیز کرے تاکہ بقایا جات کی ادائیگیاں کی جا سکیں۔ انکا کہنا ہے کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو اکہتر ارب روپے کے قرض دار تھے۔ ضیا حیدر رضوی نے کہا کہ موٹرسائیکل خریدنے والے کے لئے این ٹی این لینا ضروری نہیں ہونا چاہئیے۔