ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سید علی خامنہ ای بارے جھوٹے اور مضحکہ خیز الزامات کو دو ٹوک انداز میں مسترد کرتے ہیں، ایرانی سفیر  

 سید علی خامنہ ای بارے جھوٹے اور مضحکہ خیز الزامات کو دو ٹوک انداز میں مسترد کرتے ہیں، ایرانی سفیر  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس) پاکستان میں ایرانی سفیر  رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایک بار پھر قابلِ نفرت دشمن کا پروپیگنڈا نیٹ ورک متحرک ہو چکا ہے،دشمن کا پروپیگنڈا نیٹ ورک ایران کے سپریم لیڈر کے بارے میں جھوٹی، من گھڑت خبریں اور بے بنیاد دعوے پھیلا رہا ہے،میں ان جھوٹے اور مضحکہ خیز الزامات کو پوری قوت اور دو ٹوک انداز میں مسترد کرتا ہوں۔

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے پاکستانی میڈیا پر ایرانی سپریم راہنماء سید علی خامنہ ای کے حوالے سے اسرائیلی پراپیگنڈا خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ایکس پر بیان جاری کیا ہے ، جس میں ان کا کہنا ہے کہ ایک بار پھر قابلِ نفرت دشمن کا پروپیگنڈا نیٹ ورک متحرک ہو چکا ہے، دشمن کا پروپیگنڈا نیٹ ورک ایران کے سپریم لیڈر کے بارے میں جھوٹی، من گھڑت خبریں اور بے بنیاد دعوے پھیلا رہا ہے،میں ان جھوٹے اور مضحکہ خیز الزامات کو پوری قوت اور دو ٹوک انداز میں مسترد کرتا ہوں، میں زور دیتا ہوں کہ ایسی غلط معلوماتی مہمات دشمن کی مایوسی کی علامت ہیں، یہ مہمات دشمن کی ان ناکامیوں کو چھپانے کی ایک ناکام کوشش ہیں جنہیں وہ ایران کے بہادر فوجیوں اور کمانڈروں کے خلاف 12 روزہ جنگ کے دوران میدانِ جنگ میں حاصل نہ کر سکا، ایرانی فوجیوں اور کمانڈروں نے اپنے محبوب وطن کی مقدس سرزمین پر بے مثال جرات کا مظاہرہ کیا،ایرانی فوجیوں اور کمانڈروں نے عزت و وقار کے ساتھ جارحیت کا مقابلہ کیا، انہوں نے۔عزم و حوصلے کے ساتھ اپنے ملک کا دفاع کیا۔انہوں نے بیان میں کہا کہ ایرانی فوجیوں اور کمانڈروں نے ایران کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، یہ عظیم قربانیاں دینے والے شہداء اپنے وطن کی مٹی میں ہی آسودۂ خاک ہوئے، ایران کے دانشمند، دلیر اور ثابت قدم رہبر ایرانی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر بھی ہیں، وہ عوام اور ملک کے چوکس سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

ایرانی سفیر  رضا امیری مقدم نے کہا ہےکہ میں اسی تناظر میں، پاکستانی میڈیا اداروں اور صحافیوں سے پُر زور اپیل کرتا ہوں کہ وہ معتبر اور تصدیق شدہ ذرائع پر انحصار کریں،موجودہ دور میں ڈیجیٹل دہشت گردی، غلط معلومات اور اخلاقی بددیانتی عام ہو چکی ہے، لہذا اس دور میں معلومات کی تصدیق میں انتہائی احتیاط برتی جائے۔ایسی پیشہ ورانہ ذمہ داری پاکستانی صحافت اور میڈیا کے وقار، اعتماد اور ممتاز مقام کے تحفظ کے لیے نہایت ضروری ہے۔ ایرانی سفیر نے ایرانی سپریم راہنماء سید علی خامنہ ای کی رائفل تھامے تصویر بھی جاری کر دی۔