ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لبوشین اور اسٹوکس کی لڑائی،ایمپائرزنے بیچ بچاؤ کروایا،ویڈیو وائرل

لبوشین اور اسٹوکس کی لڑائی،ایمپائرزنے بیچ بچاؤ کروایا،ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جانیوالی ایشیز کے آخری ٹیسٹ میچ کے دوران برطانوی کھلاڑی  اسٹوکس اور آسڑیلین کھلاڑی لبوشین کے درمیان بحث ہاتھا پائی میں تبدیل ہوتے ہوتے رہ گئی، اس معاملے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سڈنی میں کھیلے جارہے ایشیز کے آخری ٹیسٹ میچ میں انگلش کپتان بین اسٹوکس اور آسٹریلوی بلے بازوں کے درمیان ایک شاندار اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا جس نے ٹیسٹ کرکٹ کے شائقین کو خوب محظوظ کیا۔دوسرے روز کھیل کے اختتام تک انگلینڈ کے 384 رنز کے جواب میں آسٹریلیا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔اس دوران انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کی میدان میں مارنس لبوشین کے ساتھ تکرار نے ماحول کو مزید گرم کر دیا۔دونوں کھلاڑیوں کے درمیان لفظی جنگ نے میچ میں ڈرامائی رنگ بھر دیا۔ دونوں کے درمیان جملوں کے تبادلے کے دوران اچانک بین اسٹوکس غصے میں لبوشین کی جانب واپس پلٹے اور ان کے گلے میں ہاتھ ڈال کر انتہائی قریب آگئے۔


اس دوران دونوں کھلاڑیوں نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود کو لفظی جنگ تک ہی محدود رکھا۔ میدان میں موجود دونوں امپائرز بھی موقع کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے فوری بیچ بچاؤ کے لیے پہنچ گئے تھے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی جوش اور جذبے کے بعد بین اسٹوکس نے اگلے ہی اوور میں لبوشین کو آؤٹ کر کے شائقین کو حیران کر دیا۔