ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کبڈی کے تین کھلاڑیوں اور ایک آفیشل پر 4 سالہ پابندی عائد

پاکستان کبڈی کے تین کھلاڑیوں اور ایک آفیشل پر 4 سالہ پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رانا آذر : پاکستان کبڈی کے تین کھلاڑیوں اور ایک آفیشل پر چار سالہ پابندی عائد کردی گئی ۔ 

لاہور میں ہونے والی نیشنل چیمپیئن شپ کے دوران کھلاڑیوں اور آفیشلز نے ڈوپ ٹیسٹ نہیں دیئے تھے، جس کی وجہ سے اینٹی ڈوپنگ آرگنائزیشن آف پاکستان کا آرٹیکل 2.9 اور 10.14.1 کے تحت چار سالہ پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ 

نیشنل چیمپیئن شپ میں عبیداللہ راجپوت، ملک بن یامین، رانا حیدر اور آفشل کاشف سندھو نے ڈوپ ٹیسٹ دینے سے انکار کر دیا تھا۔ 

اینٹی ڈوپنگ آرگنائزیشن آف پاکستان کی چیئرپرسن ڈاکٹر قرت العین نے تینوں کھلاڑیوں اور ایک آفشل پر چار سالہ پابندی عائد کر دی۔ 

پاکستان کبڈی فیڈریشن کی ڈسپلنری کمیٹی کا اجلاس 13 جنوری کو لاہور میں طلب کر لیا گیا۔ ڈسپلنری کمیٹی کے سربراہ رانا امجد اقبال، ممبران میں اختر عباس، کرنل نبیل، سہیل احمد اور رانا سرور شامل ہیں۔ 

تمام کھلاڑی اور آفیشل ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنا موقف دیں ورنہ پابندی لاگو ہو جائے گی، ڈوپ ٹیسٹ پر تینوں کھلاڑیوں اور آفیشل پر پابندی کا اطلاق 21 اکتوبر 2025 سے لاگو ہوگا۔