ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکار آغا شیراز کو دل کا دورہ، صحت سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں

اداکار آغا شیراز کو دل کا دورہ، صحت سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مزاحیہ کرداروں سے شہرت پانے والے پاکستان کے معروف اداکار آغا شیراز دل کا شدید دورہ پڑنے کے باعث اس وقت اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

آغا شیراز کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ بروقت طبی امداد فراہم کیے جانے کے باعث اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، تاہم وہ مکمل صحتیاب نہیں ہوئے ہیں، دعاؤں کی درخواست ہے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام اور خصوصی نگہداشت کا مشورہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ آغا شیراز نے طویل عرصے تک معیاری ڈراموں اور سٹ کامز میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

وہ ’ڈگڈگی‘، ’جانے انجانے‘، ’منّا الیکٹریشن‘، ’تم اجنبی ہو‘ اور ’کچا سا خواب‘ جیسے مقبول پروجیکٹس کا حصہ رہ چکے ہیں۔

اس کے علاوہ مشہور مزاحیہ ڈرامہ سیریل ’بلبلے‘ کی متعدد اقساط میں بھی نظر آئے، جس میں ان کے مختلف کرداروں کو بے حد پسند کیا گیا۔

Ansa Awais

Content Writer