قیصر کھوکھر: حکومت نے پیراملازمین کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے ان کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔
محکمہ خزانہ کے مطابق پیراملازمین کی تنخواہوں کے لیے ایک ارب 50 کروڑ روپے جاری کر دیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق زرعی سروسز کو جدید بنانے کے لیے 207 ملین روپے بھی جاری کیے گئے ہیں، جس کے تحت محکمہ زراعت کسانوں کو جدید اور بہتر سہولیات فراہم کرے گا۔
اسی طرح محکمہ لائیوسٹاک کے لیے تنخواہوں اور آپریشنل اخراجات کی مد میں 4 ارب 40 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ محکمہ خزانہ نے جاری کردہ بجٹ کی تفصیلات آن لائن بھی کر دی ہیں تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔