پنجاب میں شدید دھند کے باعث آج بھی 25 پروازیں منسوخ

 پنجاب میں شدید دھند کے باعث آج بھی 25 پروازیں منسوخ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب میں شدید دھند کے باعث آج بھی 25 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، پشاور کی تمام پروازیں ری شیڈول ہوئی ہیں۔

ایئر پورٹ شیڈول کے مطابق شدید موسمی خرابی کی وجہ سے 4 دن میں 150 پروازیں منسوخ جبکہ 300 متاثر ہو چکیں۔ایئرپورٹ حکام کے مطابق پشاور اور سیالکوٹ کے فضائی مسافروں کو بسوں سے منزلوں پر پہنچایا جا رہا ہے، پشاور اور اسلام آباد کی 3 پروازوں کو متبادل ایئر پورٹس پر اتارا گیا۔ابو ظہبی سے پشاور کی پرواز پی کے 118 کراچی، جدہ سے پشاور کی پرواز ای آر 852 اسلام آباد اتاری گئی۔مسقط سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 292 کو لاہور میں لینڈ کرایا گیا، دبئی سے پشاور کی پرواز ای کے 636 اور 637 کی آمد اور روانگی میں تاخیر کر دی گئی ۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پشاور سے دبئی کی پرواز پی کے 283، 284، دوہا سے پشاور کی پرواز پی کے 286 منسوخ کر دی گئیں۔ایئر عربیہ کی شارجہ سے پشاور کے لیے پروازیں جی9556، جی 9557 منسوخ کر دی گئیں۔اسلام آباد سے گلگت کی پرواز پی کے 601، 602، شارجہ کی پرواز ای آر 704، دبئی کی پرواز ای آر 702 منسوخ ہو گئیں۔اسلام آباد سے دوحہ کی پرواز پی کے 287، دبئی کی پرواز پی اے 210، پی کے 211 منسوخ کر دی گئیں۔کراچی سے لاہور کی پرواز ای آر 522، 523، 524، 525 منسوخ کر دی گئیں۔

کراچی سے کوئٹہ کی پرواز پی کے 310، 311 بھی آج کے منسوخ شیڈول میں شامل ہیں۔کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی اے 200، 201، ای آر 502، 503، 505 منسوخ ہوئی ہیں۔نینگ چین سے کراچی کی پرواز وائی جی 9143 اور 9144 منسوخ کر دی گئیں۔

Ansa Awais

Content Writer