ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کا کل آخری روز

Lahore High Court
کیپشن: Lahore High Court
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کے دوران مقدمات کی سماعت کا کل آخری روز.

لاہور ہائیکورٹ میں 9 جنوری سے معمول کے مطابق سماعت ہوگی  ۔ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے 6 جنوری کے لئے کیسز کی سماعت کےمتعلق کاز لسٹ جاری کردی۔ہائیکورٹ کے  7 ججز 104  کسیز سنیں گے۔

 چیف  جسٹس ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی  کل کوئی کیس نہیں سنیں گے۔جسٹس علی باقر نجفی  6 ارجنٹ  کیس  سنیں گے۔جسٹس شمس محمود مرزا  25 کیسز کی سماعت کریں گےجس میں  24 ارجنٹ اور ایک ریگولر کیس شامل ہے۔

جسٹس مسعود عابد نقوی 7 ارجنٹ کیسز کی سماعت کریں گے،جسٹس جواد حسن 11 ارجنٹ کیس سنیں گے ۔جسٹس فاروق حیدر  15 کیس سنیں گے جس میں 13 ارجنٹ اور  2 ریگولر کیسز شامل ہوں گے اور  جسٹس شکیل احمد   کی عدالت میں کل کیسز کی سماعت نہیں ہوگی۔

جسٹس صفدر سلیم شاہد  کیسز  19  سنیں گے جس میں    17 ارجنٹ اور   2 ریگولر کیسز شامل ہیں ۔جسٹس محمد امجد رفیق  21 کیسز کی سماعت کریں گے جس میں 19 ارجنٹ اور 2 ریگولر کیس شامل    ہوں گے۔جمعہ کا روز ہونے کے باعث ہائیکورٹ کے ڈوین  بنچز میں سماعت نہیں ہوگی۔