چین نے بڑا اعلان کردیا

China
کیپشن: China
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے گزشتہ تین سال سے بند ہانگ کانگ کے ساتھ اپنی سرحد کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چینی سرزمین کا سفر کرنے والے ہانگ کانگ کے رہائشیوں کو پہنچنے کے بعد قرنطینہ یا کوویڈ 19 ٹیسٹ کروانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

مسافروں کو روانگی سے قبل کوویڈ 19 کی منفی ٹیسٹ رپورٹ فراہم کرنا ہوگی جو 48 گھنٹوں سے پرانی نہ ہو جبکہ ہیلتھ ڈیکلریشن فارم بھی مکمل کرنا ہوگا، ہانگ کانگ جانے والے مسافروں کو چین کی جانب سے دوبارہ سفری اور کاروباری ویزا بھی فراہم کیے جائیں گے۔ 

واضح رہے کہ تین سال قبل وبائی مرض کورونا کے باعث سرحد کو بند کر دیا گیا تھا جسے اب اتوار 8 جنوری سے دوبارہ کھولا جا رہا ہے۔