سینئر اداکارہ حنا خواجہ کے گھر صف ماتم بچھ گئی

Actress Hina Khawaja Byat husband passed awat
کیپشن: Actress Hina Khawaja Byat husband passed awat
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی سینئر اور ورسٹائل اداکارہ حنا خواجہ بیات کے شوہر روجر بیات داؤد  انتقال کرگئے۔

اداکارہ کے شوہر روجر بیات داؤد کے انتقال کی اطلاع شوبز کی خبروں پر نظر رکھنے والے انسٹاگرام پیج آفیہ بلاگز نے دی جنہوں نے بتایا کہ روجر کے انتقال کی تصدیق معروف پاکستانی ڈائریکٹر حسیب حسن نے کی، اس حوالے سے اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تاحال کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی گئی۔

View this post on Instagram

A post shared by afiablogs (@afiablogs)

اداکارہ کے شوہر گزشتہ کئی عرصے سے کینسر جیسے موذی مرض سے لڑ رہے تھے تاہم اب وہ اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پوسٹ پر اداکارہ کو مینشن کرتے ہوئے متعدد افراد کی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔