ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہ کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

Petroleum Product
کیپشن: Petroleum Product
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بین الاقوامی طریقے کے مطابق کم نہ کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا،عدالت سےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بین الاقوامی قیمتوں کے مطابق کم کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی۔ 

جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر متفرق درخواست میں وفاقی حکومت، اوگرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بین الاقوامی سطح پر کم ہوئی ہیں، وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بین الاقوامی معیار کے مطابق کمی نہیں کی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہ کرنے سے مہنگائی کنٹرول نہیں ہو رہی، متفرق درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بین الاقوامی طریقے کے مطابق کم کرنے کا حکم دے۔