حبا بخاری کی شادی، اداکارہ کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی

Hiba Bukhari new video
کیپشن: Hiba Bukhari
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں، مقبول ڈرامہ' دیوانگی'نے ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ کیا، اداکارہ  کی  شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے، اداکارہ کی مایوں کے لباس میں ویڈیوخوب وائرل ہو رہی ہے جس کو صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری کی جنہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز سے کامیابیاں سمیٹیں اور جلد انڈسڑی میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے کئی سیریلز میں کام کیا، ان کے چاہنے والوں بھی حبا بخاری کی اداکاری کے معترف ہیں,متعدد ڈرامہ سریلز میں اپنی جاندار اداکاری کے جوہر دکھا کر شائقین کے دلوں میں گھر کرنے والی اداکارہ حبا بخاری کی پیا گھر سدھارنے کی تیاریاں شروع ہو گئیں اور اس حوالے سے متعدد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں ۔

 سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اداکارہ حبا بخاری کو مایوں کے لباس میں دیکھا جا سکتا ہے جس میں وہ بہت خوش دکھائی دے رہی ہیں اور مختلف پوز سے اپنی خوشی کااظہار کررہی ہیں۔

 واضح رہے کہ پاکستان انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ حبا بخاری نے کچھ عرصہ قبل اپنے قریبی دوست آریز احمد سے منگنی کی تھی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer