(سٹی 42)پی ایس ایل6 کے لیے پلاٹینم کیٹیگری میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 کے پلاٹینم روسٹر میں کرس گیل، ڈیوڈ ملر، راشد خان ، ڈیوڈ ملان، ڈین براوو، کرس لین، ایلکس ہیلز، مورنے مورکل، محمد نبی، عمران طاہر، ڈیل اسٹین، ٹام بنٹن اور کرس جارڈن شامل ہیں۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 کی ڈرافٹنگ 10 جنوری کو لاہور میں ہوگی۔
ویسٹ انڈیز کے ڈین براوو، لینڈل سمنز ، کارلوس بریتھ ویٹ اور ایون لوئس بھی شامل، جنوبی افریقہ کے مورنے مورکل اور وان دیر دسن کے نام بھی موجود ہیں۔ عمران طاہر، ڈیل اسٹین، رائیلی روسو اور کولن انگرام بھی شامل ا نگلینڈ کے ایلکس ہیلز، معین علی، کرس جارڈن اور ٹام بنٹن بھی پلاٹینم کٹیگری میں شامل، افغانستان کے راشد خان کے علاوہ مجیب الرحمٰن اور محمد نبی بھی فہرست کا حصہ ہیں۔ سری لنکا کے تھیسارا پریرا اور اشرو اڈانا بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمٰن اور نیپال کے سندیپ لامیچانے بھی کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔
✨Platinum Pachees ✨
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 5, 2021
The six franchises will now be making key trade and retention decisions before the #HBLPSLDraft, with each team allowed a maximum of eight retentions ahead of the Draft.
Who are your top picks from the Platinum Players roster? #HBLPSL pic.twitter.com/aQXaZOVwwx