ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اساتذہ کی بھرتیاں کرنے کا فیصلہ

اساتذہ کی بھرتیاں کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( جنید ریاض ) صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے عارضی بھرتیوں کی منظوری دے دی گئی، عارضی اساتذہ کی بھرتیاں اضلاع کی سطح پر کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے عارضی طور پر بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، عارضی اساتذہ کو مستقل نہیں کیا جائے گا، بھرتیوں کیلئے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو اجازت مل گئی ہے۔

اساتذہ کی عارضی بھرتیوں کی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے دی گئی ہے۔ اساتذہ کی بھرتیاں اضلاع کی سطح پر کی جائیں گی، صوبہ بھر کے سکولوں میں ستر ہزار اساتذہ کی سیٹیں خالی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پرائمری کے لئے ایف اے اور مڈل کے لئے بی اے کی شرط رکھی جائے گی۔

یادرہے کہ عارضی طور پر بھرتی کیے جانے والے اساتذہ کو مستقل نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے کالج اور یونیورسٹی کے اساتذہ اور ملازمین کو گیارہ جنوری سے بلانے کی اجازت دے دی۔ پرائیویٹ کالجوں، یونیورسٹیوں میں بھی گیارہ جنوری سے اساتذہ اور سٹاف کو بلانے کی اجازت ہوگی۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے 18 جنوری سے سرکاری اور پرائیویٹ کالجوں میں انٹرمیڈیٹ کلاسز کے آغاز کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ محکمہ صحت اور ایچ ای سی کے جاری کردہ کورونا ضابطوں پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔