معروف ریسلر ڈوین جانسن نے دوستی کا حق ادا کردیا، ویڈیو وائرل

معروف ریسلر ڈوین جانسن نے دوستی کا حق ادا کردیا، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) معروف ریسلر اور ہالی ووڈ انڈسٹری کے مشہور اداکار ڈوین جانسن نے اپنے دیرینہ دوست کو قیمتی اور مہنگا تحفہ دے دیا،مہنگا تحفہ دیکھ کردوست اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور اظہار تشکر کرتے اداکار کو گلے لگالیا۔

تفصیلات کے مطابق ریسلنگ اور ہالی ووڈ کی دنیا کے معروف اداکارڈوین جانسن نے برسوں پرانے دوست کو خوش کردیا، ڈوین جانسن نے اپنے دوست سے ملاقات کی اور ایسا تحفہ دیا کہ وہ حیرت زدہ ہوگیا اور جذباتی ہوکرجھپی ڈال لی،محبت کا اظہار کیا اور نیک خواہشات اور دعائیں دیں،اداکار نے  مہنگی اور قیمتی گاڑی تحفے میں دے کر دوست کی مدد کی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس دوستی کے پیچھے ہمدردی اور بے لوث محبت کی کہانی چھپی ہوئی ہے، ہوا کچھ یوں کی جب ڈوین جانسن اپنی والدہ کے ساتھ امریکی ریاست ہوائی میں رہائش پذیر تھے تو کسی وجہ کی بنا پر ان کو وہاں نےبے گھر ہونا پڑا، سر پر چھت نہ پر ان دنوں کافی پریشان رہے تو اس بات کا علم  برونو نامی شخص کو ہوا،جس نے انسانی ہمدردی کو ملحوظ خاطر رکھتے ان کی مددکی اور رہنے کے لئے گھر فراہم کیا، ڈوین جانسن کو شروع سے ہی ریسلر بننے کا شوق تھا اس کام میں بھی برونو نامی  دوست نے مدد کی۔

اداکار ڈوین جانس نے پہلی گاڑی خریدی تو بھی ان کے کام یہی دوست آئے،دوست کی جانب سے اتنی نوازشات کودیکھ کر جانسن نے بھی ٹھان لی کے وہ بھی اپنے دوست کو سرپزائز دیں گے،سال نو کے موقع پر انہوں نے اپنے محسن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں مہنگی اور قیمتی گاڑی تحفے میں پیش کی۔

قیمتی اور لگژری گاڑی کو دیکھ کروہ اتنا خوش ہوئے کہ جذباتی ہو کر آبدیدہ ہوگئے اور ڈوین جانسن کوزور سے گلے لگالیا اور کہا کہ  کسی نے میرے ساتھ پہلے کبھی اس طرح نہیں کیا، میں تم سے بہت پیار کرتا ہوں اس تحفے سے پہلے بھی اور اس کے بغیر بھی۔ جس پر اداکار نے بھی مسکراتے ان کا شکریہ ادا کیا،ہالی ووڈ اداکار کی جانب سے دے گئی گاڑی کی قیمت تقریباً 30 ہزار امریکی ڈالر ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by therock (@therock)


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer