ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوازشریف عوامی لیڈر، عوام کےدلوں سےنہیں نکل سکتے: مریم نواز

نوازشریف عوامی لیڈر، عوام کےدلوں سےنہیں نکل سکتے: مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: مریم نوازکہاہےکہ یونین کونسل کی سطح پر کارکنوں کے مسائل حل کئے جائیں گے۔ نواز شریف عوامی لیڈر ہیں، انہیں عوام اور کارکنوں کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا۔

تفصیلات کے مطابق جاتی عمرہ میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز شریف سے یونین کونسل 61 کے چیئرمین حاجی اسحاق کی قیادت میں بلدیاتی نمائندوں اور کارکنوں نے ملاقات کی۔ کارکنوں نے مریم نواز شریف کو یونین کونسل کی سطح پر مسائل سے آگاہ کیا۔ بلدیاتی نمائندوں نے حلقہ میں ترقیاتی کاموں سے بھی آگاہ کیا

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ن لیگ عوام کی ترجمانی جماعت ہے۔ ن لیگ کو عوامی خدمت کی سزا دی جارہی ہے۔ تمام تر حالات کے باجود نواز شریف ملک کی خدمت کرتے ر ہیں گے۔