ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری جامعات میں وائس چانسلرز کی تقرری کا معاملہ

سرکاری جامعات میں وائس چانسلرز کی تقرری کا معاملہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو: پنجاب کی سرکاری یونیورسٹیز میں تین تین پرو وائس چانسلرز کی تقرری کا معاملہ، پرو وائس چانسلرز کی تقرری بذریعہ سرچ کمیٹی کرنے کا فیصلہ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سے سرچ کمیٹی کی تشکیل اور اشتہار جاری کرنے کی اجازت مانگ لی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے سرکاری یونیورسٹیز میں تین تین پرو وائس چانسلرز کی تقرری کی تجاویز دی گئی تھیں۔ پرو وائس چانسلرز کی تقرری کے لیے سرچ کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ سرچ کمیٹی کی منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب دیں گے۔ سرچ کمیٹی میں ریٹائرڈ وائس چانسلرز، چیف فنانس آفیسرز، ماہرین تعلیم اور نجی اداروں سے ماہرین کو شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

 سرچ کمیٹی اخبارات میں پرو وائس چانسلرز کی تقرری کے لیے اشتہارات جاری کرے گی اور اُمیدواروں کی سکروٹنی کرنے کے بعد ان کے انٹرویوز لے گی۔ پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے تیار کی گئی سمری کے مطابق سرچ کمیٹی پاپند ہوگی کہ پرو وائس چانسلر کی ایک نشست پر تین تین نام وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کیے جائیں گے۔ ان میں سے کوئی بھی ایک اُمیدوار کو پرو وائس چانسلر تعینات کرنے کا اختیار وزیر اعلیٰ کے پاس ہوگا۔

پی ایچ ای سی نے سفارش کر رکھی ہے کہ سرکاری یونیورسٹیز میں پرو وائس چانسلر اکیڈمکس، ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ، پرو وائس چانسلر ایڈمنسٹریشن، فنانس اینڈ ایچ آر اور پرو وائس چانسلر ایگزامینیشن اینڈ ایڈمیشن تعینات ہوں گے۔ سرکاری یونیورسٹیز میں پرو وائس چانسلر کی تقرری تین سال کے لیے کی جائے گی۔