ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین یوسی 173 رانا اکرم کی غنڈہ گردی، سکول کی زمین پر قبضہ کرلیا

چیئرمین یوسی 173 رانا اکرم کی غنڈہ گردی، سکول کی زمین پر قبضہ کرلیا
کیپشن: City42 - UC 173 Chairman
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) لاہور میں  بلدیاتی نمائندوں کی غنڈہ گردی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، چیئرمین یوسی 173  رانا اکرم نے گورنمنٹ محسن مڈل گرلز ہائی سکول کی  آدھی زمین پر قبضہ کرکے دفتر بنا لیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں بلدیاتی نمائندوں کی غنڈہ گردی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، گڑھی شاہو میں یوسی 173 کے چیئرمین رانا اکرم نے گورنمنٹ محسن  مڈل گرلز ہائی سکول کی زمین پر قبضہ کرکے اپنا دفتر تعمیر کرلیا، سکول کا نیم بورڈ اتار کر یوسی دفتر کا بورڈ لگا دیا۔

سکول پرنسپل روبینہ کا کہنا ہے کہ یوسی چیئرمین رانا اکرم کے خلاف اعلیٰ حکام کو درخواستیں بھیجی گئیں ہیں لیکن اب تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی،  سکول کی اراضی پر ایک فیملی بھی رہائش پذیر ہے، طلبا سے کھیل کا میدان بھی چھین لیا گیا۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں