ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیکٹری ایریا: پُراسرار طور پر 2 بچے جھلس گئے،ہسپتال منتقل

فیکٹری ایریا: پُراسرار طور پر 2 بچے جھلس گئے،ہسپتال منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عیشہ خان: فیکٹری ایریا ایل ڈی اے کوارٹر میں دو بچے کھیلتے ہوئے پراسرار طور پر جھلس گئے، ورثاء کا الزام ہے کہ نامعلوم شخص نے تیزاب پھینکا، موقع سے آگ لگنے کے شواہد بھی ملے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے کوارٹر گیٹ نمبر3میں واقع گراؤنڈ میں کھیلتے ہوئے8سالہ یشوا اور4سالہ ریحان پراسرار طور پر جھلس گئے۔ جنہیں مقامی افراد نےہسپتال منتقل کردیا۔ متاثرہ بچوں کے ورثاء نے الزام لگایا کہ نامعلوم شخص نے کیمیکل پھینکا۔

 عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ بچوں نے مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگائی جو ان کے کپڑوں کو لگ گئی۔ پولیس اور فرانزک ٹیم نےبچوں کے جلے کپڑے اور دیگر شواہد اکٹھے کرلئے ہیں۔ جائے وقوعہ سے آگ لگنے کے چند شواہد بھی ملے ہیں۔

 پولیس کا کہناتھا کہ تیزاب پھینکنے سمیت مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے، جلد حقائق سامنے آجائیں گے ۔ متاثر بچے یشواکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔